رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع، مرکز میں آنے کیلئے کونسا راستہ ہوگا ؟ گاڑیاں کہاں کھڑی کی جائیں گی؟ ٹریفک پولیس نے پلان جاری کردیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) ٹریفک پولیس نے سالانہ رائے ونڈ اجتماع 2026 کا ٹریفک پلان جاری کردیا۔رائیونڈ اجتماع فیزون 5 تا 8 نومبر اور فیز ٹو 12 تا 15 نومبر تک ہوگا،رائے ونڈ اجتماع کے فیزون اور فیز ٹو کی اختتامی دعا 08 نومبر اور 15 نومبر بروز اتوار ہونگیں۔

WhatsApp Image 2026 11 04 at 5.35.06 PM

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق اجتماع کے لیے لاہور رائیونڈ روڈ، سندر روڈ، مانگا روڈ سمیت 7 داخلی راستے مقرر کیے گئے ہیں۔ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 10 مقامات پر ڈائیورشن پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔

اجتماع میں آنے والے شرکاء کے لیے مختلف مقامات پر پارکنگ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔پارکنگ انتظامات کے تحت 2800 بڑی گاڑیوں، 5400 کاروں اور 10 ہزار موٹر سائیکلوں کی گنجائش مختص کی گئی ہے۔رائیونڈ اجتماع کے ٹریفک انتظامات کے لیے مجموعی طور پر 1103 افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ 7 ڈی ایس پیز، 203 انسپکٹرز و سینئر ٹریفک وارڈنز اور 866 ٹریفک وارڈنز و ٹریفک اسسٹنٹس فرائض انجام دیں گے۔ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 15 لفٹرز اور 9 بریک ڈاؤن گاڑیاں بھی تعینات ہوں گی۔اجتماع کے دوران ٹریفک کی روانی، شہریوں کی سہولت اور شرکاء کی محفوظ آمدورفت کو یقینی بنایا جائےگا۔

راستہ ایف ایم، راستہ ایپ اور سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے گا۔جی ٹی روڈ، گوجرانوالہ سے آنے والے شرکاء کالا شاہ کاکو انٹرچینج موٹروے سے رائے ونڈ پہنچیں گیں۔فیصل آباد، شیخوپورہ سے آنے والے شرکاء فیض پور انٹرچینج موٹروے سے رائے ونڈ پہنچیں گیں۔اوکاڑہ سے آنے والے شرکاء کو این ایف سی انٹرچینج رنگ روڈ، رائے روڈ بھجوایا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے