لاہور (پنجاب پوسٹ) پتنگ بازی کا سامان تیار و ترسیل کرنے والے لائسنس ہولڈرز کھلی کچہری میں پیش ہوئے۔لائسنس ہولڈرز نے قانونی اجازت کے باوجود ممکنہ پولیس کارروائی سے متعلق تحفظات پیش کر دیے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق لائسنس کی شرائط اور ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے والوں کو پولیس مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔
قانونی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہیں بنیں گے، خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔لین دین کا تنازع، جوابی درخواست کی شکایت بھی کھلی کچہری میں پیش ہوئے۔شہری کا مؤقف ہے کہ 10 لاکھ روپے کی واپسی کے لیے دوسرے فریق کو مہلت دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ضلع قصور سے لاہور پتنگ بازی کے سامان کی سپلائی ناکام،پولیس اہلکار سمیت 5 ملزمان گرفتار
رقم واپسی کا وقت قریب آتے ہی دوسرے فریق نے میرے خلاف تھانے میں درخواست دے دی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ویڈیو لنک پر ایس ایچ او بادامی باغ سے وضاحت طلب کی۔ایس ایچ او کے مطابق دوسرا فریق اپنے دعوے کے حق میں مالی ثبوت پیش نہ کر سکا۔شواہد کی عدم دستیابی پر درخواست داخل دفتر کر دی گئی۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے بقول جوابی درخواستوں کی آڑ میں کسی شہری کو ہراساں نہیں ہونے دیں گے۔درخواست نہیں، دستیاب شواہد اور حقائق کارروائی کی بنیاد ہوتے ہیں۔کھلی کچہری میں کرایہ داری، جائیداد اور لڑائی جھگڑوں سے متعلق شکایات پر بھی فوری کارروائی کے احکامات جاری کر دیے۔










