سرکاری سکولوں میں طلباء کی تعداد میں 25 لاکھ اضافے کے دعوے، مفت درسی کتب کی چھپائی میں کمی

لاہور (پنجاب پوسٹ) سرکاری سکولوں میں مفت درسی کتب کی چھپائی چار سال کے دوران 6 کروڑ سے کم ہو کر 2 کروڑ 40 لاکھ رہ گئی ۔

زرائع کے مطابق چار سال کے دوران مفت درسی کتب کی چھپائی میں 3 کروڑ 60 لاکھ کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ طلباء کی تعداد میں اضافے کے دعوے، مفت درسی کتب کی چھپائی میں مسلسل کمی کا انکشاف کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب سے 1 لاکھ 43 ہزار 474 غیر قانونی مقیم افغان باشندے واپس بھجوا دئیے ، صوبے کے ہولڈنگ سینٹرز میں صرف 153 مہاجرین موجود ہیں،محکمہ داخلہ

سرکاری سکولوں میں طلباء کی تعداد بڑھی یا نہیں، مفت کتابوں کی چھپائی میں کمی نے سوالات اٹھا دیے۔پی ایم آئی یو حکام کا درسی کتب کی کمی بک بینک سے پوری کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔

پی ایم آئی یو حکام کے مطابق درسی کتب کی شارٹیج پوری کرنے کے لیے بک بینک سے گزشتہ سالوں کی کتابیں فراہم کی جاتی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے