بلوچستان کے طلبہ کا ایچی سن کالج اور پنجاب کی جامعات میں سکالرشپ کوٹہ بڑھا دیا ہے، گورنر پنجابب

لاہور (پنجاب پوسٹ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں بلوچستان سے آئے طلبہ و طالبات کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ بلوچستان کے طلبہ انتہائی باصلاحیت ہیں، نوجوان ملک کا سرمایہ اور مستقبل کے لیڈرز ہیں۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام صوبے ایک اکائی ہیں اور بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلبہ کا سکالرشپ کوٹہ بڑھایا گیا ہے اور ہر سال اس میں مزید اضافہ کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: گنے کی قیمت 700 روپے فی من، کرشنگ سیزن 10 نومبر تک شروع کیا جائے ، کسان اتحاد کا مطالبہ

سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پنجاب کی جامعات میں بھی بلوچستان کے طلبہ کو سکالرشپس فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، تاہم پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہادر افواج اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے طلبہ و طالبات کی گزارشات سنیں اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل اور تجاویز پنجاب حکومت تک پہنچائی جائیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے