لاہور (پنجاب پوسٹ) کوٹ لکھپت جیل میں قید شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز ہو گئی۔
وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی اپنی بیرک میں چہل قدمی کے دوران اچانک چکر آنے سے گر پڑے جس کی وجہ سے ان کے جسم پر چوٹیں آئیں ہیں۔
ان کے وکیل نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کے گھٹنے اور بازو پر چوٹیں آئیں ہیںجیل حکام نے شاہ محمود قریشی کے بلڈ سیمپل لیکر شوکت خانم ہسپتال بھجوائے ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کے مشورے پر شاہ محمود کے سی ٹی سکین اور علاج معالجے کی درخواست دائر کر رہے ہیں۔










