پاکستان نے دنیا کو حیران کر دیا، ایشین گیمز میں اچانک میڈلز اور فتوحات کی بارش

لاہور (پنجاب پوسٹ) پاکستان نے دنیا کو حیران کر دیا، ایشین گیمز میں اچانک میڈلز اور فتوحات کی بارش کر دی۔جاپان میں جاری بیسویں ایشین گیمز میں پاکستان نے اچانک ایسی رفتار پکڑی ہے کہ ایک کے بعد ایک بڑی کامیابی سامنے آ رہی ہے۔ ایک ہی روز پاکستان نے شوٹنگ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا، سکواش کے فائنل میں پہنچ گیا، کرکٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی اور والی بال میں انڈیا کو تین صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

پاکستان کے غلام مصطفیٰ بشیر نے مردوں کے پچیس میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کے لیے ایشین گیمز کا میڈل حاصل کر لیا۔اس کے فوراً بعد اسکواش کورٹ سے بھی پاکستان کے لیے بڑی خبر آئی جہاں قومی ٹیم نے ہانگ کانگ، چین کو دو ایک سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی اور کم از کم چاندی کا تمغہ یقینی کر لیا۔

کرکٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو سیمی فائنل میں چھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔دوسری جانب مردوں کے والی بال کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف انڈیا کو تین صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

یوں ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے ایک ہی دن میں کامیابیوں کی ایسی قطار لگی ہے جس نے پاکستانی دستے کی مہم کی سنجیدگی ظاہر کر دی۔پاکستانی شائقین کے لیے ایشین گیمز کا یہ دن طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے