پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان

لاہور (پنجاب پوسٹ) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کر دیا گیا، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے ٹکٹ کم از کم 200 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے آن لائن ٹکٹ 3 اکتوبر سے فروخت ہوں گے جبکہ فزیکل ٹکٹ 5 اکتوبر سے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 9 سے 13 اکتوبر تک راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ پہلے دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے جنرل ٹکٹ 300 روپے سے شروع ہوں گے جبکہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے جنرل ٹکٹ کی کم از کم قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔

پہلے دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے وی آئی پی ٹکٹ 1,000 روپے سے دستیاب ہوں گے جبکہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے وی آئی پی ٹکٹ 800 روپے سے دستیاب ہوں گے۔

WhatsApp Image 2026 10 01 at 1.03.24 PM

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے ٹکٹ 10 اکتوبر سے آن لائن دستیاب ہوں گے جبکہ تین ملکی سیریز کے فزیکل ٹکٹ 14 اکتوبر سے دستیاب ہوں گے۔

WhatsApp Image 2026 10 01 at 1.03.23 PM

تین ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

تین ملکی سیریز کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

WhatsApp Image 2026 10 01 at 1.03.22 PM

ٹیسٹ سیریز کے ٹکٹ ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے، جبکہ ٹیسٹ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخ بعد میں بتائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے