لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب کبڈی ٹیم کے اوپن ٹرائلز یکم اکتوبر کو پنجاب اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ اوپن ٹرائلز اسپورٹس بورڈ پنجاب اور پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے منعقد کیے جائیں گے۔
اوپن ٹرائلز کے ذریعے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا، جبکہ ٹرائلز کی نگرانی سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ سلیکشن کمیٹی میں طاہر وحید جٹ، خواجہ اختر عباس اور چوہدری شہباز احمد رندھاوا شامل ہیں۔
سابق کپتان مشتاق جاوید جنجوعہ، محمد عرفان مانا اور راجہ ممتاز حسین عارف بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہیں۔
اوپن ٹرائلز میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پنجاب اسٹیڈیم میں لگایا جائے گا، جہاں انہیں نیوزی لینڈ میں ہونے والے بین الاقوامی کبڈی ایونٹ کے لیے بھرپور تربیت دی جائے گی۔
منتخب کھلاڑی 28 اور 29 نومبر 2026 کو نیوزی لینڈ میں ہونے والے بین الاقوامی کبڈی ایونٹ میں شرکت کریں گے۔












