اسلامی جمعیت طلبا کا جین زی حقوق کیلئے روڈ مارچ کا اعلان ، رحیم یار خان سے لاہور مال روڈ تک جائیں گے ، حذیفہ عثمان


رحیم یار خان (پنجاب پوسٹ) اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی کے ناظمِ صوبہ حذیفہ عثمان نے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور عبداللہ بن عباس اور سیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ لاہور سیف اللہ چوہان کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 9 نومبر سے 24 نومبر تک رحیم یار خان سے لاہور مال روڈ تک "روڈ کارواں” منعقد کیا جائے گا، جس کے ذریعے پنجاب بھر کے طلبہ کو درپیش تعلیمی مسائل اور ان کے بنیادی حقوق کی آواز ایوانِ اقتدار تک پہنچائی جائے گی۔

حذیفہ عثمان نے کہا کہ تعلیم کسی مخصوص طبقے کی مراعات نہیں بلکہ ہر طالب علم کا بنیادی حق ہے۔ بڑھتی ہوئی فیسوں، سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری، تعلیمی اداروں میں طلبہ کے عدم تحفظ اور طبقاتی نظامِ تعلیم نے طلبہ اور والدین کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں، جبکہ حکومت ان مسائل پر مسلسل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا کاروباری قوانین آسان بنانے اور صنعتوں کو غیر ضروری رکاوٹوں سے نجات دلانے کا فیصلہ، نئے قوانین سے پہلے کاروباری اخراجات کا جائزہ لیا جائے گا

ناظم لاہور عبداللہ بن عباس نے کہا کہ لاہور کے طلبہ اس روڈ کارواں کا بھرپور استقبال کریں گے اور 24 نومبر کو مال روڈ پر ہزاروں طلبہ اپنے حقوق کے لیے یکجا ہوں گے۔ سیکرٹری اطلاعات سیف اللہ چوہان نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ پُرامن جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، تاہم اگر حکومت نے طلبہ کے جائز مطالبات کو نظرانداز کیا تو طلبہ صوبہ بھر میں شدید احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گےجس کی تمام تر ذمہ داری حکومتِ پنجاب پر عائد ہوگی۔

آخر میں رہنماؤں نے طلبہ، والدین، اساتذہ اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ تعلیم کے حق اور طلبہ کے روشن مستقبل کی اس جدوجہد میں روڈ کارواں کا بھرپور ساتھ دیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے