شہریوں کو زہر فروشی، سیشن کورٹ نے خاتون سمیت پورے منشیات فروش گروہ کو بڑی سزائیں سنا دیں

لاہور (پنجاب پوسٹ) سیشن کورٹ میں عدالت نے منیشات فروش گروہ سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہونے پر بڑی سزا سنا دی۔عدالت نے منشیات کیس میں ملزم جاوید کو عمر قید اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔عدالت ملزم جاوید کو 19کلو افیون رکھنے پر سزا کا حکم سنایا۔

عدالت نے ملزم صائم ممتاز کو عمر قید اور 10 لاکھ جرمانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ملزم صائم ممتاز سے 50 کلو افیون اور 65 کل چرس برآمد ہونے پر سزا کا حکم سنایا۔عدالت نے خاتون ملزمہ آسیہ ممتاز کو 6 کلو چرس برآمد ہونے پر 14 سال اور 4 لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم بھی سنایا۔

پراسیکیوشن نے 7 گواہان کو عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے سرف ڈالا گاڑی کو ضبط کر لیا۔عدالت نے جس گاڑی میں منشیات سپلائی کرتے اسکو بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔پراسیکیوٹر محمد شبیر خان نے عدالت میں شہادتیں پیش کی۔

منشیات کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج غلام مصطفی چوہدری نے ملزم کو سزا کا حکم سنایا۔ملزمان سے کے پاس سے 140 کلو گرام منشیات بر آمد ہوئی تھی۔سرکاری گواہان کی گواہی کی روشنی میں سزا کا حکم سنایا گیا۔

اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر محمد شبیر خان نے ملزم کے خلاف شہادتیں پیش کیں۔پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم کے خلاف تمام تر شواہد موجود ہیں۔ملزمان کیخلاف 2023 کو تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج ہوا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے