گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں 3 پولیس مقابلے، 2 ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ہلاک، 1 زخمی حالت میں گرفتار

گوجرانوالہ (پنجاب پوسٹ) بدنام زمانہ و ریکارڈ یافتہ منشیات ڈیلر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ 2 کلو چرس بھی برآمد ہوئی۔ہلاک منشیات ڈیلر شکیل ڈوگر ضلع کے ٹاپ منشیات سپلائرز میں شامل ہے۔ بڑے پیمانے پر منشیات سپلائی کرتا تھا۔

راہزنی، منشیات اور پولیس مقابلے جیسے 20 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ خطرناک ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے اور 1220 گرام افیون برآمد ہوئی۔سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا فوری نوٹس لیا۔ڈویژنل ایس پیز سے رپورٹ طلب کی۔

تھانہ لدھیوالہ وڑائچ پویس مقابلہ میں منشیات فروشی کے درجن سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ منشیات ڈیلر شکیل ڈوگر اپنے دیگر 2 ساتھیوں کے ہمراہ پولیس ناکہ پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔قبضہ سے دو کلو گرام چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا اور ہمراہی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

تھانہ باغبانپورہ پولیس مقابلہ میں پولیس ناکہ پر فائرنگ کے دوران اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک خطرناک ملزم کی شناخت معصوم بیگ کے نام سے ہوئی، جو راہزنی، منشیات کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور پہلے بھی پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا تھا۔ملزم کے قبضہ سے 1220 گرام افیون برآمد ہوئی اور ساتھی ملزم فرار ہونے میں کامیاب۔

تھانہ فیروز والہ پولیس کارروائی میں منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم منیر پولیس ناکہ سے فرار ہوتے ہوئے زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا۔قبضہ سے منشیات برآمد ہوئی اور ہمراہی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب۔

فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی خصوصی پولیس ٹیمیں بنائی گئیں اور شہر بھر میں ناکہ بندی جاری۔سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کے مطابق پر امن اور محفوظ معاشرے کی تشکیل کے لیے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کی بیخ کنی ناگزیر ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے