تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے منشیات فروشوں کا بڑا گروہ گرفتار کر لیا

چھانگامانگا (پنجاب پوسٹ) تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے منشیات فروشوں کا بڑا گروہ گرفتار کر لیا۔خفیہ اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کر کے ملزمان عظمت شاہ صابر اور عرفان کو قابو کر لیا۔کارسوار ملزمان سے 6 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کی گئی۔

ایس ایچ او چھانگامانگا کا کہنا ہے کہ چھانگامانگا ملزمان عظمت صابر کنگن پور اور عرفان علی پور کے رہنے والے ہیں۔ملزمان کار میں سوار تھے منشیات کنگن پور لیکر جا رہے تھے۔ملزمان عرصہ دراز سے منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرتے آ رہے ہیں۔ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے کار کو قبضہ میں لیا گیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے