چنیوٹ میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی بڑی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کے غیر رجسٹرڈ اور جعلی سگریٹ ضبط

چنیوٹ (پنجاب پوسٹ) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی بڑی کارروائی میں لاکھوں روپے مالیت کے غیر رجسٹرڈ اور جعلی سگریٹ ضبط ہوئیں اور معاملہ ایف بی آر کے سپرد کر دیا گیا۔صوبائی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور ٹیکس چوری کے خاتمے کے عزم کے تحت، ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر چنیوٹ، ضرار احمد کی زیرِ قیادت اور انسپکٹر بلال منظور کی سیکیورٹی ٹیم کے ہمراہ ایک کامیاب اور متحرک چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس کارروائی کے دوران غیر قانونی و غیر رجسٹرڈ سگریٹوں کے گوداموں پر اچانک چھاپہ مار کر 39 لاکھ روپے سے زائد کی مالیت کے سگریٹ کے 49 کارٹن تحویل میں لے لیے گئے۔

ابتدائی تفتیش اور ریکارڈ کی پڑتال سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ برآمد شدہ سگریٹ مختلف مقامی (لوکل) غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کے تیار کردہ ہیں۔جنہوں نے متعلقہ قوانین کے تحت واجب الادا ٹیکسز اور ڈیوٹیز (Duties) کی ادائیگیاں نہیں کی تھیں۔موقع پر کی جانے والی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ضبط کیے گئے ذخیرے میں ‘کیفے’ (Cafe) نامی برانڈ سمیت دیگر غیر رجسٹرڈ برانڈز کے سگریٹس شامل ہیں۔

جنہیں غیر قانونی طور پر ذخیرہ کر کے مارکیٹ میں سپلائی کیا جانا تھا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ضرار احمد نے واضح کیا کہ ریاست کو مالیاتی نقصان پہنچانے والے تمام غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ برانڈز کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ کسی بھی ادارے یا فرد کو ٹیکس چوری اور جعل سازی کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایکسائز حکام کے مطابق تمام ضبط شدہ مال کی مکمل شواہد اور رپورٹ مرتب کی جا رہی ہے۔ مزید قانونی ضابطگیوں، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ایکٹ کے تحت حتمی کارروائی کے لیے یہ کیس اور تمام برآمد شدہ مواد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) فیصل آباد کے سپرد کیا جا رہا ہے تاکہ قصوروار عناصر کے خلاف انکم ٹیکس و دیگر متعلقہ قوانین کے تحت سخت ترین احکامات نافذ کیے جا سکیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے