پنجاب حکومت نے اڑھائی برس میں 38 ڈیپارٹمنٹس کی 3 ہزار عمارتوں کو جدید کیسے بنایا ؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت بلڈنگز ونگ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے بلڈنگز ونگ کی اڑھائی سالہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو راجہ جہانگیر انور، ایڈیشنل سیکرٹری، اسپیشل سیکرٹری، چیف انجینئرز بلڈنگز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں صوبے بھر میں 38 محکموں کی تین ہزار سے زائد عمارتوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا گیا۔ صحت، تعلیم اور عوامی تحفظ کے شعبوں میں متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے، جبکہ پولیس اور جیلوں سے متعلق اسکیمیں بھی مکمل کی گئیں۔ معروف درباروں کی ری ویمپنگ سمیت گورننس و انتظامی امور، زراعت، صنعت اور سیاحت کے شعبوں کی مختلف اسکیمیں بھی مکمل کی گئیں۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں 1740 بی ایچ یوز کی ری ویمپنگ کی گئی، جبکہ 28 بڑے ٹرشری کیئر ہسپتالوں کو بھی اپ گریڈ کیا گیا۔ 22 اسپیشل ایجوکیشن سینٹرز کے انفراسٹرکچر کی تعمیر مکمل کی گئی، جبکہ اسٹیٹ آف دی آرٹ آٹزم اسکول کے جدید انفراسٹرکچر کو بھی مکمل کیا گیا۔

بریفنگ کے مطابق صوبے میں 50 اسمارٹ پولیس اسٹیشنز تعمیر کیے گئے اور جوڈیشری کی 22 اسکیمیں مکمل کی گئیں۔ صوبہ بھر میں 1033 عمارتوں کی سیفٹی اسسمنٹ بھی کی گئی۔

صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ ای ٹینڈرنگ کی بدولت بلڈنگز ونگ نے 40 ارب روپے کی بچت کی۔ صوبہ بھر میں بڑے منصوبوں کے فن تعمیر کی ڈیزائننگ بھی آرکیٹیکچر ونگ نے کی۔

ملک صہیب احمد بھرتھ نے بلڈنگز ونگ کو اپنی سالانہ رپورٹ باقاعدگی سے جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بلڈنگز کا انفراسٹرکچر مضبوط اور مربوط ہے۔ انہوں نے بلڈنگز ونگ کو مزید بہتر اور دورِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے جامع پلان مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں صوبے بھر میں انفراسٹرکچر کی تعمیر اور ترقی کا عمل جدید بنیادوں پر جاری رہے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے