وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل کمیونیکشن ڈیپارٹمنٹ کیوں بنایا ؟ وزیر اطلاعات نے وزیر آباد پریس کلب کے وفد کو کیا تفصیلات بتائیں؟

وزیر آباد (پنجاب پوسٹ) وزیر آباد پریس کلب کے وفد نے وزارت اطلاعات و نشریات کے ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ (ڈی سی ڈی) کا دورہ کیا، جہاں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے وفد کو ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مختلف شعبوں، دائرہ کار اور امور کار پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز عوام تک بروقت معلومات پہنچانے اور مؤثر ابلاغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ گمراہ کن مواد، پروپیگنڈے اور منفی مہمات کی مؤثر روک تھام ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ترجیحات میں شامل ہے۔

عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات اور قومی اہمیت کے امور سے متعلق درست معلومات عوام تک پہنچانے کے لیے ڈیجیٹل ذرائع کا مؤثر استعمال ضروری ہے۔

وفد کو ڈیجیٹل کمیونیکیشن کے شعبے میں وزارت اطلاعات کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات اور پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیر آباد پریس کلب کے وفد نے ڈیجیٹل کمیونیکیشن کے شعبے میں وزارت اطلاعات کی سرگرمیوں اور اقدامات کو قابل تحسین قرار دیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے