پنجاب کے سرکاری سکولوں کی ابتر صورتحال،پنجاب پوسٹ کی خبر پر ایکشن، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا نوٹس، سخت نگرانی کے احکامات جاری

لاہور(پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے انسپیکشن ٹیم شعیب مرزا اور چیئرمین وزیراعلیٰ انسپیکشن ٹیم (CMIT) سلمان اعجاز کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس ہوا، جس میں صوبے کے سرکاری سکولوں کی صورتحال، تعلیمی معیار، صفائی اور بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پنجاب کے سرکاری سکولوں کی ابتر صورتحال پر معاون خصوصی شعیب مرزا نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ بچوں کے مستقبل سے غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

شعیب مرزا نے واضح کیا کہ ناقص کارکردگی کے ذمہ دار افسران کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار، صفائی اور بنیادی سہولیات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

معاون خصوصی نے ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق سرکاری سکولوں میں بہترین تعلیمی ماحول یقینی بنایا جائے اور ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

چیئرمین وزیراعلیٰ انسپیکشن ٹیم سلمان اعجاز نے سکولوں کی مانیٹرنگ مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکولوں میں انتظامی خامیوں اور بنیادی سہولیات کی کمی دور کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

اجلاس میں سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن، ڈی جی مانیٹرنگ، ڈی پی آئی سکولز اور سیکرٹری محمد عابد کلیار سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں سرکاری سکولوں کی کارکردگی بہتر بنانے، مانیٹرنگ کا نظام مؤثر کرنے اور طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے