لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان ،لڑکیاں پھر بازی لے گئیں

لاہور: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے سالانہ امتحانات کا نتیجہ جاری کر دیا۔ چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر ڈاکٹر بدرالاسلام اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان نے مختلف گروپس میں ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے ناموں کا اعلان کیا۔ چیئرمین لاہور بورڈ نے کامیاب طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی محنت کو سراہا اور کہا کہ گورنمنٹ آف پنجاب بورڈ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کر رہی ہے۔ کل نمبر بارہ سو (1200) مقرر تھے۔

WhatsApp Image 2026 09 22 at 5.51.02 PM


گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے سید محمد محی الدین 1158 نمبر لے کر پہلی پوزیشن پر رہے۔ محمد زنیر امجد (پنجاب کالج) اور احمد شوکت (گورنمنٹ کالج) 1157 نمبر کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن پر رہے، جبکہ حافظ محمد عیسیٰ گل 1155 نمبر لے کر تیسری پوزیشن پر رہے۔

پری میڈیکل گرلز میں مبشرہ وسیم (گورنمنٹ ڈگری کالج اسلام پورہ) 1158 نمبر کے ساتھ اول، کائنات شہزادی 1153 نمبر کے ساتھ دوم اور عائزہ عمران 1152 نمبر کے ساتھ سوم پوزیشن پر رہیں۔


حسن علی خان نے 1154 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، محمد احمد 1152 نمبر کے ساتھ دوسرے اور فیضان ایزاد 1150 نمبر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
لڑکیوں میں عائشہ بخش (کیپس کالج جوہر ٹاؤن) نے 1156 نمبر کے ساتھ پہلی، ارفعہ فاطمہ نے 1153 نمبر کے ساتھ دوسری اور علیمہ عباس نے 1151 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔


لڑکیوں میں سمیعہ رضوی 1143 نمبر کے ساتھ اول، ممتاحینہ رفیق اور نمرہ دین محمد مشترکہ طور پر 1138 نمبر کے ساتھ دوم، اور ابریشم کاشف 1136 نمبر کے ساتھ سوم رہیں۔
لڑکوں میں فریم اکمل اور محمد ایان مشترکہ طور پر 1141 نمبر کے ساتھ اول، سید مرتضیٰ مہدی 1133 نمبر کے ساتھ دوم، اور حافظ عدیل و عبدالرحمان مشترکہ طور پر 1131 نمبر کے ساتھ سوم پوزیشن پر رہے۔


محمد طحہ بن عاطف 1094 نمبر کے ساتھ پہلی، علی اکبر 1076 نمبر کے ساتھ دوسری اور غلام محی الدین 1070 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے