حافظ احمد جمال صدیقی، پبلک ریلیشنز آفیسر، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی، لاہور

لاہور (پنجاب پوسٹ) فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں آل پاکستان ویمن انٹر یونیورسٹی حسنِ قرأت و نعت مقابلہ 2026 کا انعقاد کیا گیا۔ سالانہ شناور تقریبات کی افتتاحی تقریب فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں منعقد ہوئی، جبکہ آل پاکستان ویمن انٹر یونیورسٹی حسنِ قرأت و نعت مقابلہ شناور قرأت و نعت سوسائٹی کے زیرِ اہتمام منعقد کیا گیا۔

تقریب کی صدارت وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید نے کی، جبکہ سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندال نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔ سابق وائس چانسلرز پروفیسر شمسہ ہمایوں، پروفیسر شیریں خاور، پروفیسر منزہ اقبال اور پروفیسر نورین اکمل نے بطور گیسٹس آف آنر شرکت کی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں طالبات کی شخصیت سازی کے لیے اہم ہیں اور طالبات شناور سوسائٹی کی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں۔ پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پاکستان کا بہترین طبی ادارہ ہے اور اسے ملکی و بین الاقوامی سطح پر منفرد مقام حاصل ہے، جبکہ یونیورسٹی کی خدمات کو بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رائل کالجز کے صدور کا فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ قابلِ تحسین ہے۔ پروفیسر شیریں خاور نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کی شعبۂ طب اور دکھی انسانیت کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ پروفیسر نورین اکمل نے کہا کہ طالبات پاکستان کا مستقبل ہیں اور انہیں ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے، جبکہ نوجوان نسل کو ذمہ دار شہری بن کر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

پروفیسر شمسہ ہمایوں نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل ایک عظیم انسان اور بااصول شخصیت ہیں، جبکہ جدید تقاضوں کے ساتھ اسلامی اصولوں کی پاسداری بھی ضروری ہے۔ تقریب میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروفیسر منزہ اقبال، ڈاکٹر شاہد لطیف، ڈاکٹر عنبر نورین اور ڈاکٹر آمنہ مسعود نے مقابلے میں بطور ججز فرائض انجام دیے اور شریک طالبات کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید نے معزز مہمانوں کو اعزازی شیلڈز پیش کیں، جبکہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ آل پاکستان ویمن انٹر یونیورسٹی حسنِ قرأت و نعت مقابلے میں طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے