فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں بریسٹ کینسر سے آگاہی اور بروقت تشخیص کے لیے سمپوزیم

لاہور (پنجاب پوسٹ) فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں امراضِ نسواں کے سرطان سے آگاہی اور بروقت تشخیص کے لیے سمپوزیم منعقد کیا گیا، ماہرین نے صحت اور اسکریننگ کی اہمیت پر گفتگو کی۔

گائناکولوجیکل آنکولوجی یونٹ کے زیر اہتمام سمپوزیم منعقد ہوا۔ تقریب میں امراضِ نسواں کے سرطان سے متعلق آگاہی، ابتدائی تشخیص اور بروقت علاج کی اہمیت اجاگر کی گئی۔ ماہرین نے اسکریننگ، ریفرل اور جامع نگہداشت کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

پروفیسر ڈاکٹر فرید ظفر سمیت ماہرین نے سرطان سے متعلق موضوعات پر اظہارِ خیال کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ آگاہی اور شعبوں کے تعاون سے سرطان کی بروقت تشخیص اور متاثرہ خواتین کو نگہداشت فراہم کی جا سکتی ہے۔


پروفیسر ڈاکٹر فرید ظفر کا کہنا ہے کہ خواتین میں کینسر کی بروقت تشخیص اور علاج انتہائی اہم ہے، اس لیے باقاعدگی سے اسکریننگ کروائی جائے۔ عوامی آگاہی کے ذریعے کینسر کی ابتدائی تشخیص اور بہتر علاج کے مواقع کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے