لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیر تعلیم نے پانچویں کلاس کو انگلش کا مضمون پڑھایا۔رانا سکندر حیات نے کلاس لینے سے قبل ٹیچر گاؤن بھی پہنا تھا۔وزیر تعلیم نے اگلے ہفتے پانچویں کلاس کو کمپیوٹر بطور اضافی مضمون بھی پڑھانے کا عندیہ دیا۔
وزیر تعلیم کے مطابق کمپیوٹر ک ا مضمون پانچویں کے سلیبس میں نہیں، لیکن بچوں کو ابھی سے اس کی تعلیم دینا ہوگی۔وزیر تعلیم نے گزشتہ ہفتے بعض سہولیات کی فراہمی کی ہدایات پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا۔رانا سکندر حیات نے سکول کو دی جانے والی سپورٹس کٹس کی بھی رونمائی کی۔
وزیر تعلیم نے بچیوں کے ساتھ مل کر بیڈمنٹن اور کرکٹ بھی کھیلی۔وزیر تعلیم نے سکول میں سپورٹس پیریڈ شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔طالبات نے سپورٹس کٹس کی فراہمی پر وزیر تعلیم سے اظہار تشکر کیا۔وزیر تعلیم نے میٹرک کی بچیوں کی فرمائش پر ان کی کلاس میں بھی لیکچر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:حوثیوں کو تعلیم کی ضرورت ہے، ہم انہیں حرمین کے تقدس کا سبق پڑھائیں گے، وزیر تعلیم پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب نے لدھر سکول کیلئے سٹیم لیب اور ایڈیشنل کلاس روم کی منظوری دے دی ہے، جلد کام شروع ہوگا۔ رانا سکندر حیات نے سکول کی تمام 1100 بچیوں میں ذاتی جیب سے چپس اور جوس بھی تقسیم کئے۔وزیر تعلیم کی بچیوں کو چپس کھانے کے بعد صفائی کا خیال رکھنے، ریپر ڈسٹ بن میں ڈالنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے وزیر تعلیم "ماسٹر ” بن گئے ،پہلی کلاس کہاں لی اور بچوں کو کیا سبق پڑھایا ؟












