لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ حرمین شریفین ہماری ریڈ لائن ہے، کسی مہم جو کوئی ہو یہ لائن کراس کرنے کی اجازت نہیں۔دی جائے گی۔حوثیوں کو تعلیم بھی دیں گے اور بتائیں گے کہ حرمین شریفین سے محبت کا مطلب کیا ہے۔
حوثی ڈرون کا بروقت ناکام بنایا جانا حرمین کے تحفظ کے لیے خطے کی بیداری کا ثبوت ہے۔حوثیوں کو بتائیں گے کہ حرمین شریفین کی حرمت اور حفاظت کیلئے ہم کہاں تک جا سکتے ہیں۔ حرمین کا تحفظ پاکستان کی خارجہ اور قومی سلامتی پالیسی کا اہم حصہ ہے، حرمین شریفین کی حرمت پر پاکستان کی پالیسی میں کوئی ابہام نہیں
یہ بھی پڑھیں؛ وزیر اعلی کے پی کا دورہ لاہور ٹک ٹاک ڈرامہ قرار، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
انہوں نے کہا کہ حرمین کی طرف بڑھنے والی ہر جارحانہ کوشش کے خلاف ہمارا موقف واضح ہے، پاکستان حرمین شریفین کے امن کو نقصان پہنچانے والی ہر کوشش کی مذمت کرتا ہے، پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔حوثیوں کو تعلیم بھی دیں گے اور بتائیں گے کہ حرمین شریفین سے محبت کا مطلب کیا ہے،














