دنیا بھر سے طلبا پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے آنے لگے ، جی سی یونیورسٹی سے 10 غیر ملکی طلبا کی ڈگری مکمل ،تعلق کن ممالک سے تھا ؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے 10 غیر ملکی طلبہ نے اپنی ڈگریاں مکمل کر لیں، جن میں سری لنکا کے 9 طلبہ اور چین کی ایک طالبہ شامل ہیں۔ غیر ملکی گریجویٹس کے اعزاز میں جی سی یو کے مین کیمپس میں خصوصی تقسیمِ اسناد کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے طلبہ میں ڈگریاں تقسیم کیں۔

تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر نے فارغ التحصیل غیر ملکی طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے ممالک میں جی سی یونیورسٹی لاہور کے سفیر کا کردار ادا کریں اور راوئین کی شاندار روایات کو آگے بڑھائیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے