رحیم یار خان ،وزیر اعلیٰ کی ریڈ لائن کراس ،شادی سے انکار ، 25 سالہ لڑکی تیزاب گردی کا شکار ، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا

رحیم یار خان (پنجاب پوسٹ) لیاقت پور میں تیزاب گردی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا۔تحصیل لیاقت پور کے چک نمبر 6 میں مبینہ طور پر شادی نہ کرنے کی رنجش پر شبیر نامی شخص نے 25 سالہ خاتون پر تیزاب پھینک دیا۔

واقعے میں خاتون شدید زخمی ہو گئی، جسے تشویش ناک حالت میں شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان ریفر کر دیا گیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات اور قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

واضع رہے کہ گزشتہ تین ماہ میں صوبے میں تیزاب گردی کا یہ پانچواں واقعہ ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے بیانات میں بار بار کہا ہے کہ خواتین میری ریڈ لائین ہیں لیکن اس کے باوجود تیزاب گردی میں واقعات میں اضافہ سوالیہ نشان ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے