لاہور (پنجاب پوسٹ) گلبرگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر مکہ کالونی ریلوے لائنز سے گروہ کو حراست میں لیا۔ملزمان کالونی میں واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں سے موبائل فون و موٹر سائیکل چھین لیتے تھے،ملزمان نے نارتھ کینٹ میں گن پوائنٹ پر موبائل فون و موٹر سائیکل چھینی تھی۔گرفتار گروہ گلبرگ سے بھی موٹر سائیکل اور موبائل فون چھینے کی واردات کر چکے ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق گرفتار ملزمان سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں، 5 موبائل اور پستول برآمدہوئے ہیں۔ ملزمان علی حمزہ اور زبیر کیخلاف مقدمہ درج تفتیش جاری کر دی گئی ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے گلبرگ پولیس کی ٹیم کو شاباش دی۔










