آصفہ بھٹو زرداری کا میاں چنوں کا دورہ: عارف آباد میں پیر حیدر زمان قریشی کے اہل خانہ سے تعزیت، سخت سکیورٹی میں ڈیڑھ گھنٹہ قیام کے بعد روانگی

میاں چنوں: ( پنجاب پوسٹ )آصفہ بھٹو زرداری نے عارف آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پیر حیدر زمان قریشی اور ان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔ وہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ قیام کے بعد براستہ عبدالحکیم واپس روانہ ہو گئیں۔

عارف آباد پہنچنے کے بعد آصفہ بھٹو زرداری نے پیر حیدر زمان قریشی اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور غم کی اس گھڑی میں اظہارِ ہمدردی کیا۔ انہوں نے سوگوار خاندان کے دکھ میں شرکت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا عالمی یومِ بچت (World Savings Day) پر پیغام

اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سندھ کے وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے بھی سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔آصفہ بھٹو زرداری کے قافلے میں ریسکیو 1122، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ایلیٹ فورس کی گاڑیاں بھی شامل تھیں، جو سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کی عکاسی کرتی ہیں۔

دورے کے پیشِ نظر عارف آباد اور گردونواح میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ مختلف مقامات پر پولیس کے ناکے لگائے گئے اور آنے جانے والوں کی نگرانی کی گئی۔تعزیت کے بعد آصفہ بھٹو زرداری کا قافلہ براستہ عبدالحکیم روانہ ہوا۔ واپسی کے سفر کے دوران بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات برقرار رکھے گئے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے