لاہور(پنجاب پوسٹ) شہری کو مبینہ طور پر بلیک میل کرنے اور اس پر تیزاب پھینکنے کے مقدمے میں نامزد ملزمہ روبینہ یونس پر انسدادِ دہشت گردی عدالت نے فردِ جرم عائد کر دی۔
نسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج شاہد سکندر نے کیس کی سماعت کی، جس دوران ملزمہ روبینہ یونس ٹرائل کی کارروائی کے لیے عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت کی جانب سے فردِ جرم عائد کیے جانے پر ملزمہ نے صحتِ جرم سے انکار کرتے ہوئے الزامات مسترد کر دیے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی۔
پولیس کے مطابق ملزمہ کے خلاف تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج ہے۔ مدعی سفیان کا مؤقف ہے کہ ملزمہ اسے بلیک میل کر رہی تھی، اور مطالبات نہ ماننے پر رواں سال اس پر تیزاب پھینک دیا، جس پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
کیس کی مزید کارروائی آئندہ سماعت پر گواہان کے بیانات کی روشنی میں آگے بڑھائی جائے گی۔













