لاہور (پنجاب پوسٹ) موٹر وے کی تعمیر ڈھل گہیڑ کے مکینوں کے لیے مشکلات کا سبب بن گئی۔ نکاسی آب کے راستے بند ہونے سے گھروں کی بنیادیں متاثر اور مکانات گرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ اہلِ علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
گلیانہ کے نواحی موضع گاؤں ڈھل گہیڑ کے رہائشیوں کے مطابق موٹر وے کی تعمیر کے دوران قدرتی نکاسی آب کے راستے بند کر دیے گئے، جس سے بارش کا پانی آبادی میں جمع ہو رہا ہے اور گھروں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مارشل آرٹس کے فروغ کے لیے بہترین مواقع”: سرگودھا میں انٹر ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ اختتام پذیر
متاثرین نے موٹر وے انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نکاسی آب کا متبادل راستہ فراہم کرکے انہیں مشکلات سے نجات دلائی جائے۔










