لاہور(پنجاب پوسٹ) فیکٹری ایریا میں تیزاب سے جھلسنے والی 36 سالہ خاتون 16 روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔
ایدھی ترجمان کے مطابق متوفیہ کی شناخت 36 سالہ ثنا کے نام سے ہوئی ہے، جسے 16 روز قبل تیزاب سے جھلسنے کے بعد تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ خاتون دورانِ علاج تشویشناک حالت میں رہی، تاہم آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور: رشتے سے انکار کیوں کیا؟ لڑکی پر تیزاب پھینک دیا گیا، ملزمان فرار
پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے، جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ خودکشی ہے یا قتل، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد خاتون کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کردی گئی۔













