لاہور:( پنجاب پوسٹ ) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے وفاقی اور صوبائی حکومت کے بجلی کنکشنز پر نان اے ایم آئی میٹرز کی تبدیلی کا عمل تیز کر دیا ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق اب تک 501 نان اے ایم آئی میٹرز کو جدید اے ایم آئی میٹرز سے تبدیل کیا جا چکا ہے۔
ترجمان کے مطابق 30 اکتوبر 2026 تک وفاقی اور صوبائی حکومت کے مجموعی 2,390 بجلی کنکشنز پر میٹرز کی تبدیلی کا عمل جاری ہے۔وفاقی حکومت کے مجموعی 586 کنکشنز میں سے 393 پر جدید اے ایم آئی میٹرز نصب کیے جا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سرگودھا،پولیس کی موثر پیروی مقدمہ، قتل اور منشیات کے مقدمات میں 5 مجرمان کو سزائیں
صوبائی حکومت کے مجموعی 1,804 کنکشنز میں سے اب تک 108 پر جدید اے ایم آئی میٹرز نصب ہو چکے ہیں۔وفاقی اور صوبائی حکومت کے کنکشنز پر اب تک مجموعی طور پر 501 جدید اے ایم آئی میٹرز نصب کیے جا چکے ہیں۔
ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ باقی ماندہ میٹرز کی تبدیلی کا کام تیزی سے جاری ہے اور اسے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔انجینئر محمد رمضان بٹ کے مطابق جدید اے ایم آئی میٹرنگ سسٹم سے بجلی کے استعمال کی مؤثر نگرانی اور شفاف بلنگ میں مدد ملے گی۔









