پتوکی (پنجاب پوسٹ) نیشنل ہائی وے پر پھول نگر ریسکیو 1122 آفس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق پان شاپ پر سوئے ہوئے دو افراد پر نامعلوم ملزمان نے اچانک فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 20 سالہ محمد علی موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ 45 سالہ محمود شدید زخمی ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا، جبکہ جاں بحق نوجوان کی لاش بھی ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی۔
واقعے کی وجوہات اور ملزمان کی تلاش کے لیے متعلقہ ادارے کارروائی کر رہے ہیں۔













