پاکستان فٹ بال میں سعودی سرمایہ کاری ، فٹ بال لیگ میں کیا کیا بدلنے جارہا ہے ؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) پاکستانی فٹبال میں سعودی سرمایہ کاری اور تجربہ لانے کا بڑا معاہدہ طے ایچ آر ایل گروپ، لاہور قلندرز اور سعودی کمپنی دی ریئل ایڈوائس کے درمیان شراکت داری معاہدے کا مقصد پاکستان میں نیشنل فٹبال لیگ کے قیام میں مدد فراہم کرنا ہے سعودی کمپنی پاکستانی فٹبال کو ورلڈ فٹبال نیٹ ورک سے جوڑنے میں معاونت کرے گی۔

پاکستانی کھلاڑیوں اور کوچز کے لیے سعودی عرب میں تربیتی مواقع پیدا کیے جائیں گے۔سعودی کلبز اور اکیڈمیوں کے ساتھ پاکستانی کھلاڑیوں کے تبادلے کا پروگرام متوقع ہوگا۔پاکستانی فٹبالرز کے لیے سعودی عرب میں تربیتی کیمپ اور دوستانہ میچز کے مواقع ملیں گی۔معاہدے کے تحت ملک بھر میں فٹبال کے اوپن ٹرائلز کرائے جائیں گے۔ اوپن ٹرائلز کے ذریعے ملک کے مختلف علاقوں سے فٹبال ٹیلنٹ تلاش کیا جائے گا۔

فٹبال کوچز کی تربیت اور خصوصی فٹبال ٹریننگ سینٹر قائم کرنے کا منصوبہ خواتین، نوجوانوں اور کمیونٹی فٹبال میں بھی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ پاکستانی فٹبال کو ایشین کپ 2027 اور فیفا ورلڈ کپ 2034 کے مواقع سے جوڑنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔سعودی اور خلیجی اسپانسرز اور ٹی وی چینلز کو پاکستانی فٹبال سے جوڑا جائے گا پاکستان میں فٹبال کا اختیار اور کنٹرول پاکستان فٹبال فیڈریشن کے پاس ہی رہے گا۔

نیشنل فٹبال لیگ میں کون سی ٹیمیں شامل ہوں گی، فیصلہ صرف پی ایف ایف کرے گی۔ تمام فٹبال پروگرام پی ایف ایف کی منظوری اور تعاون سے چلائے جائیں گے فٹبال شراکت داری فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے قوانین کے مطابق ہوگی ایچ آر ایل گروپ اور لاہور قلندرز کا فٹبال میں پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان۔ لاہور قلندرز فٹبال میں بھی اوپن ٹرائلز کے ذریعے نیا ٹیلنٹ تلاش کریں گےمعاہدے کا پہلا پروگرام پی ایف ایف کے تعاون سے اوپن ٹرائلز ہوں گےکرکٹ کے بڑے کھلاڑی اوپن ٹرائلز میں ڈھونڈے تھے۔

سی سی او لاہور قلندر عاطف رانا نے کہا اب فٹبال کے بڑے کھلاڑی بھی اسی طرح ڈھونڈیں گے۔آج سے، پاکستان کے کسی بھی علاقے میں ٹرائل دینے والا بچہ یہ سوچ سکتا ہے کہ وہ ایک دن نیشنل لیگ سے ہوتا ہوا دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل سکتا ہے۔ اوپن ٹرائلز آئندہ چند ہفتوں میں شروع کیے جائیں گے۔ ایچ آر ایل گروپ کے وائس چیئرمین جہانزیب زاہد کا پاکستانی فٹبال کی ترقی کے عزم کا اظہار ہوا۔ عاطف رانا کا فٹبال میں بھی کرکٹ کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام جیسا ماڈل لانے کا اعلان ہوا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے