پریذیڈنٹ ٹرافی کا آغاز، بیک وقت چار شہروں میں میچز، ٹورنامنٹ کب تک جاری رہے گا؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کا آغاز ہفتے کے روز چار شہروں میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 29 فرسٹ کلاس میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ سات راؤنڈز کے میچز 12، 18، 24 اور 30 ستمبر جبکہ 6، 12 اور 18 اکتوبر کو ہوں گے۔


پریذیڈنٹ ٹرافی کے میچز پاکستان میں ٹیپ میڈ اور تماشا ایپ جبکہ بیرون ملک پی سی بی یوٹیوب چینل پر لائیو اسٹریم ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم 75 لاکھ روپے جبکہ رنرز اپ ٹیم 40 لاکھ روپے انعام کی حقدار ہوگی۔


میچز میں ٹاس ساڑھے 9 بجے ہوگا جبکہ ہر روز کھیل کا آغاز صبح 10 بجے ہوگا۔
پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے آر ایل کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں کم بیک کریں گے۔ شاہین شاہ آفریدی نے 2017 میں کے آر ایل کی جانب سے یادگار فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا تھا۔


شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے سے آنے والے انٹرنیشنل میچز کی تیاری میں مدد ملے گی۔ لمبے فارمیٹ میں فیلڈ پر رہ کر فٹنس اور تکنیک بہتر ہوتی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ سے جب بھی وقت ملے تو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی چاہیے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے