کچے کے علاقے میں ڈاکو نہیں اب کھلاڑی ہوں گے ، پنجاب حکومت کچے کے علاقے میں کھیلوں کے میدان کیوں بنوا رہی ہے ؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)سیکرٹری سپورٹس پنجاب فضل الرحمن کی زیرصدارت ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی جی پاکستان ریلوے شاہد عباس،ڈی جی سپورٹس پنجاب محمدطار ق قریشی،پی اینڈ ڈی فنانس ڈیپارٹمنٹ،پاکستان ریلوے کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں بیگم نجمہ حمید ملٹی پرپز سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی کی تعمیر کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔راجن پور، صادق آباد اور رحیم یارخان میں کچہ کے علاقوں میں چارسپورٹس ملٹی پرپز گراؤنڈز تعمیر کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

سیکرٹری سپورٹس پنجاب کا کہنا ہے کہ بیگم نجمہ حمید ملٹی پرپز سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی کی تعمیر کیلئے پاکستان ریلوے کے ساتھ زمین کے حوالے سے ایم او یو کیا جائے گا۔فضل الرحمن نے کہا کہ بیگم نجمہ حمید ملٹی پرپز سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں جمنازیم، کرکٹ گراؤنڈ اور دیگر جدید سپورٹس سہولیات تعمیر ہوں گی۔

سیکرٹری سپورٹس پنجاب کا کہنا ہے کہ دودراز کے علاقوں میں شہریوں کو سپورٹس سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔فضل الرحمن کے مطابق کچہ کے علاقوں میں ملٹی پرپز سپورٹس گراؤنڈز تعمیر کئے جائیں گے۔

سیکرٹری سپورٹس پنجاب کی کچہ کے علاقوں میں جدید سپورٹس گراؤنڈز کے ساتھ واکنگ ٹریک اور تماشائیوں کے بیٹھے کیلئے سیٹنگ سٹپس تعمیر کرنےکی ہدایت کی گئی۔فضل الرحمن نی یہ بھی کہا کہ سپورٹس کی ترقی کیلئے بہترین اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے