مون سون چھٹا اسپیل ، پنجاب میں اس بار شدت کتنی ہوگی؟ کن علاقوں میں رجم جھم ، کن شہروں میں طغیانی آئے گی؟

پنجاب میں مون سون کے چھٹے اسپیل کا الرٹ، 21 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے صوبے میں مون سون بارشوں کے چھٹے اسپیل کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے 16 اگست کی رات سے 21 اگست تک بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، اٹک، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیرآباد میں بارش متوقع ہے۔ لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور نورپور تھل میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :لاہور مون سون کا دوسرا اسپیل: کس علاقے میں کتنی بارش ریکارڈ ہوئی؟

ترجمان کے مطابق فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، بھکر، ساہیوال، پاکپتن، بہاولنگر، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں 20 اور 21 اگست کو بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 17 سے 20 اگست کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، جبکہ مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ نے صوبے کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو بھی پیشگی اقدامات کے لیے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک سمیت متعلقہ محکموں کو بھی صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں : مون سون کا چوتھا اسپیل، پنجاب بھر میں واسا ہائی الرٹ، جیو لوکیشن سے عملے کی نگرانی

پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ بوسیدہ اور کچے مکانات میں رہائش سے گریز کریں، آندھی اور طوفان کے دوران غیر ضروری سفر نہ کریں اور آسمانی بجلی کی صورت میں محفوظ مقامات پر رہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بچوں کو نشیبی علاقوں میں جمع پانی، بجلی کی تاروں اور کھمبوں کے قریب جانے سے روکا جائے، جبکہ گرج چمک اور طوفانی موسم کے دوران کھلے آسمان تلے جانے سے گریز کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : مون سون کا نیا اسپیل، اربن فلڈنگ کا خدشہ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے