مون سون کا چوتھا اسپیل، پنجاب بھر میں واسا ہائی الرٹ، جیو لوکیشن سے عملے کی نگرانی

لاہور (پنجاب پوسٹ) مون سون کے چوتھے اسپیل کے پیش نظر پنجاب بھر میں واسا کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ فیلڈ عملے کی جیو لوکیشن کے ذریعے نگرانی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاکہ نکاسی آب کے انتظامات کو مؤثر بنایا جا سکے۔

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور تمام ایم ڈیز نے اضلاع میں تیاریوں اور کارکردگی پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ اب صرف آپریشنل عملہ ہی نہیں بلکہ دفتری عملہ بھی فیلڈ آپریشنز کی نگرانی کرے گا، جبکہ واسا کے تمام فیلڈ اہلکاروں کے لیے یونیفارم لازمی ہوگی اور ان کی حاضری و کارکردگی جیو لوکیشن کے ذریعے مانیٹر کی جائے گی۔

وزیر ہاؤسنگ نے ڈی سلٹنگ کا عمل بلا تعطل جاری رکھنے، اضافی عملہ اور مشینری کی فوری فراہمی، تمام ڈسپوزل اسٹیشنز، جنریٹرز اور خصوصی شکایات سیلز کو مکمل فعال رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بارش کے دوران نکاسی آب میں کسی بھی قسم کی تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

بلال یاسین نے مزید ہدایت کی کہ ہنگامی صورتحال میں متصل اضلاع اور لاہور واسا ایک دوسرے کو فوری مشینری اور افرادی قوت فراہم کریں، جبکہ تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ اور مشترکہ کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے