لاہور مون سون کا دوسرا اسپیل: کس علاقے میں کتنی بارش ریکارڈ ہوئی؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) لاہور میں صبح سویرے شروع ہونے والا مون سون کا دوسرا اسپیل اب تھم گیاہے۔ کمشنر لاہور نعمان یوسف کے مطابق دوسرے اسپیل میں 50 ایم ایم بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

ترجمان واسا کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر ابھی تک سب سے زیادہ بارش 263 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ انہوں نے بتایا ہے کہ تاج پورہ میں 157.4، کاہنہ میں 143، مغل پورہ میں 133 اور مناواں میں 112.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ شادی پورہ میں 136، مال روڑ پر 116، جوہر ٹاؤن میں 81 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ ورکنگ ڈے میں بارش کےدوران مین و ذیلی سڑکوں کو کلیئر رکھا جائےگا ۔تمام محکمے راونڈ دی کلاک نکاسیئ آب آپریشن کیلئے الرٹ ہیں جبکہ اے سی ز اپنی تحصیلوں میں ئاٹ سپاٹس اور نشیبی ایریاز پر ٹیموں کی موجودگی چیک کریںگے

مزید پڑھیں؛پنجاب، 24 گھنٹوں کے دوران مون سون نے صوبے میں کتنا نقصان کیا؟ تمام تفصیلات سامنے آگئیں

انہوں نے واسا، ایم سی ایل اور ایل ڈی اے کی ٹیموں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ میں متحرک رہیں اور تمام مشینری نشیبی ایریاز اور ہاٹ سپاٹس کے قریب موجود ہونی چاہئیے۔

کمشنر لاہور نے تمام اے سی ز کو اپنی تحصیلوں میں نکاسی آب آپریشن کی نگرانی خود کرنے کی ہدایت کی اور مرکزی شاہراہوں اور انڈر پاسز کو فوری کلیئر رکھنے کا حکم دیا

انہوں نے سی بی ڈی ۔روڈا سمیت تمام فیلڈ ٹیمیوں کو اپنے پوائنٹس پر ردعمل دینے اور بجلی کی بندش والے علاقوں میں ڈسپوزل اسٹیشنز جنریٹرز مکمل فعال رکھنے کی ہدایت کی۔

گوجرانوالہ میں تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور ساتھ ہی شہر بھر میں نکاسیٔ آب کا عمل بھی جاری ہے۔

لاہور سے منگوائی گئی اضافی مشینری نکاسیٔ آب میں مصروف ہے، گزشتہ روز شہر کی اہم شاہراہیں ٹریفک کے لیے کلیئر کر دی گئی تھیں جب کہ متاثرہ نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کا کام سے جاری ہے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے