ننکانہ صاحب، 14 اگست کو سکھ کمیونٹی کا جشن آزادی منفرد انداز میں منانے کا فیصلہ، کیا تقاریب ہونگی؟

ننکانہ صاحب(پنجاب پوسٹ) میں جشنِ آزادی کی تقریبات کو بھرپور قومی جذبے اور شایانِ شان انداز میں منانے کے لیے انتظامات کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر رعنا حمید اور ڈی پی او ارسلان زاہد کی زیرِ صدارت اجلاس میں 14 اگست کے حوالے سے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ تمام سرکاری محکموں کو تقریبات کے انعقاد اور سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں اور قومی پرچموں سے سجانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

جشنِ آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یومِ آزادی کی تقریبات کو بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا اور شہریوں کو جشنِ آزادی کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔

اجلاس میں طے پایا کہ 13 اور 14 اگست کی شب پبلک پارکس میں خصوصی تقریبات اور مختلف پروگرامز منعقد ہوں گے۔ اس کے علاوہ ضلع بھر کے سکولوں اور کالجوں میں بھی یومِ آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

طلبہ و طالبات میں حب الوطنی اور قومی شعور کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف مقابلوں، سرگرمیوں اور پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔ جشنِ آزادی کی مناسبت سے کھیلوں کے مقابلے اور مختلف میچز بھی منعقد کیے جائیں گے، تاکہ نوجوان نسل کو قومی دن کی اہمیت سے روشناس کرایا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر رعنا حمید نے تمام سرکاری عمارتوں کو قومی پرچموں اور برقی قمقموں سے سجانے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو لائٹنگ کا کام مکمل کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست ہماری قومی تاریخ کا عظیم دن ہے، اس لیے تمام محکمے جشنِ آزادی کی تقریبات کو بھرپور اور شایانِ شان انداز میں منعقد کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ جشنِ آزادی کے موقع پر شہریوں کو خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور تقریبات کے انعقاد میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔

دوسری جانب ڈی پی او ارسلان زاہد نے اجلاس کو جشنِ آزادی کے سکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو محفوظ اور پُرجوش ماحول فراہم کرنے کے لیے جامع سکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے اور ضلعی پولیس یومِ آزادی کی تمام تقریبات کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائے گی۔

انتظامیہ کے مطابق جشنِ آزادی کی تقریبات میں شہریوں کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں، جبکہ ضلعی سطح پر تمام متعلقہ محکموں کو اپنی ذمہ داریاں بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے