موبائل ڈیوائس پر شناختی کارڈ چیک کرتے ہوئے لاہور پولیس نے ایک سال سے انڈر گراونڈ قاتل کو کیسے تلاش کیا؟

لاہور(پنجاب پاسٹ) لاہور میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمات میں مطلوب دو خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت مرتضیٰ عرف بگا اور فیصل کے نام سے ہوئی ہے، جو شیخوپورہ پولیس کو قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق موبائلز اسکواڈ ناکہ شیرا کوٹ اور نیو راوی نے مشترکہ کارروائی کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے دو مشکوک افراد کو حراست میں لیا۔ دوران تلاشی اور ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد جب ملزمان کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا تو وہ اے کیٹیگری کے اشتہاری نکلے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی مریدکے اور فیکٹری ایریا شیخوپورہ میں قتل اور اقدام قتل کے سنگین مقدمات درج ہیں۔ ملزمان گزشتہ ایک سال سے گرفتاری سے بچنے کے لیے لاہور میں روپوش تھے۔

گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شیرا کوٹ، شاہدرہ ٹاؤن کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ متعلقہ شیخوپورہ پولیس کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔

ایس پی موبائلز بلال احمد کا کہنا ہے کہ ناکہ جات پر ای پولیس پوسٹ ایپ کے مؤثر استعمال سے جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جا رہا ہے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے