لاہور (پنجاب پوسٹ) ساہیوال روڈ پر ٹریفک کے ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں ٹرک نے موٹر سائیکل سوار نو عمر لڑکے کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں لڑکا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق ٹرک ڈرائیور مبینہ طور پر رانگ سائیڈ سے آتے ہوئے سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار سے ٹکرا گیا، حادثہ اتنا شدید تھا کہ موٹر سائیکل سوار نو عمر لڑکا موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع پر ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا، جبکہ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور جاں بحق لڑکے کی ڈیڈ باڈی کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔
حادثے کے باعث ساہیوال روڈ پر کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس کی جانب سے فرار ہونے والے ٹرک ڈرائیور کی تلاش جاری ہے، جبکہ حادثے کی مزید وجوہات بھی معلوم کی جا رہی ہیں۔














