پنجاب کی یونیورسٹیز میں داخلوں کی کم ہوتی شرح ، ایچ ای سی نے بڑا قدم اٹھا لیا ، اہم ہدایات جاری

اسلام آباد( پنجاب پوسٹ ) چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے جامعات پر زور دیا ہے کہ معیاری تعلیم کے ساتھ تحقیق، جدت، مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجیز پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ طلبہ کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مہارتیں فراہم کی جا سکیں۔
اسلام آباد اور راولپنڈی کی وفاقی جامعات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے وائس چانسلرز اور ریکٹرز کا ماہانہ اجلاس ایئر یونیورسٹی اسلام آباد میں ہوا، جس میں اعلیٰ تعلیم کو درپیش چیلنجز، تعلیمی تعاون اور ادارہ جاتی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین ایچ ای سی نے بین الجامعاتی تعاون اور صنعت و اکیڈیمیا کے روابط مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بہترین طریقۂ کار کے تبادلے اور مشترکہ کوششوں سے تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔


اجلاس میں کوالٹی ایشورنس، تحقیق و جدت، ادارہ جاتی نظم و نسق اور جامعات کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔ شرکاء نے مشترکہ تعلیمی و تحقیقی پروگرامز، اساتذہ اور طلبہ کے روابط اور صنعت سے مضبوط تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا۔

اجلاس کے شرکاء نے ایئر یونیورسٹی کے سائبر سیکیورٹی سینٹر کا دورہ بھی کیا، جہاں انہیں سائبر سیکیورٹی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر ینگ سی ای اوز، انٹرپرینیورز اینڈ انوویٹرز سمٹ، ایکسپو اینڈ ایوارڈز 2026 کا بھی باضابطہ اجراء کیا گیا۔ سمٹ 15 اور 16 اکتوبر کو بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقد ہوگی، جس کا مقصد نوجوانوں میں انٹرپرینیورشپ، جدت، قیادت اور صنعت و اکیڈیمیا کے روابط کو فروغ دینا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے