ملتان (پنجاب پوسٹ ) حضرت سید سخی سلطان علی اکبر شمسی کے سجادہ نشین مخدوم سید قسور علی شمسی (مرحوم) کی رہائش گاہ چہلم شہدائے کربلاء کے سلسلے میں ذوالجناح کے ماتمی جلوس کی برآمدگی تحفظ عزاداری کونسل حضرت امام حسین مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز، مخدوم سید ظہور حسین شمسی اورمخدوم سید مشاہد عباس شمسی،مہدی حسن کرارہے ہیں
حضرت امام حسین کی قربانی دین اسلام کی سر بلندی کیلئے تھی انکی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے آپ نے راہ حق میں قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے جرات اظہار کا حوصلہ اور باطل کے خلاف جہاد کا سلیقہ، ولولہ عطا کیا مظلوم انسانیت کو ظالمانہ نظام کے خاتمہ اور ظلم و جبر کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیا یہ بات تحفظ عزاداری کونسل حضرت امام حسین مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز، مخدوم سید ظہور حسین شمسی اورمخدوم سید مشاہد عباس شمسی نے حضرت سید سخی سلطان علی اکبر شمسی کے سجادہ نشین مخدوم سید قسور علی شمسی (مرحوم) کی رہائش گاہ چہلم شہدائے کربلاء کے سلسلے میں ذوالجناح کے ماتمی جلوس کی برآمدگی کے موقع پرجلوس میں شریک عزاداروں سے اپنے خطاب میں کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ ؑ نے اپنی اور اپنے جانثاروں کی قربانی دے کر دنیا کے استعماری اور باطل قوتوں کو یہ پیغام دیا کہ سر کٹ تو سکتا ہے لیکن باطل کے سامنے جھک نہیں سکتا کربلا والوں نے دین اسلام کے معاملے میں خاموش رہنے اور سمجھوتا کرنے کی بجائے شہادت قربانی کا راستہ اختیار کیا اس موقع پر ڈاکٹر سید ارشد علی شمسی، مہدی حسن، سید مظفر حسین شاہ، سید شجاع حیدر جعفری، سید اسد علی شمسی، سید محمد عباس شمسی، سید علی عباس شمسی ودیگر بھی شریک تھے












