80 ہزار کا موبائل خریدنے کیلئے نوجوان نے اپنی ہی ٹانگ پر گولی مار دی،پولیس کو چکرا دینے والے کیس کو قصور پولیس نے کیسے حل کیا ؟

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) نیا موبائل خریدنے کا جنون، نوجوان نے اپنی ہی ٹانگ میں گولی مار لی،سیلری کی رقم 80 ہزار روپے والدین کو دینے کی بجائے واردات کا ڈرامہ بے نقاب،بیٹا اپنے 03 دوستوں سمیت گرفتار، پسٹل برآمد، مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ راجہ جنگ پولیس نے ڈکیتی معہ ضرر کی واردات کا ڈرامہ بے نقاب کر دیا

ہفتے کی شب پولیس کو 15 پر حویلی تیلیانوالی کے رہائشی عدنان کو 04 ڈاکوؤں کے اغوا کے بعد 80 ہزار چھیننے اور فائر مارنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ ڈی پی او آفتاب احمد پھلروان کی ہدایت پر ڈی ایس پی افضل ڈوگر، ایس ایچ او علی اکبر ہمراہ ٹیم فوری موقعہ پر پہنچے۔ پولیس ٹیم پہنچنے سے پہلے مضروب لاہور جناح ہسپتال جا چکا تھا، پولیس جائے وقوعہ کا ملاحظہ کیا، حالات و واقعات کا جائزہ لیا۔ پولیس ٹیم نے وقوعہ میں شکوک و شبہات کے باعث مضروب عدنان کے دوستوں سے پوچھ گچھ کی۔

یہ بھی پڑھیں :قصور: نجی اسپتال میں مبینہ غیر قانونی گردہ پیوندکاری کا بھانڈا پھوٹ گیا

پولیس حکام کے مطابق دوستوں عدیل، عدنان اور چاند نے اعتراف کیا کہ مضروب عدنان اپنی سیلری کی رقم 80 ہزار روپے والدین کو دینے کی بجائے اس رقم سے نیا موبائل خریدنا چاہتا تھا۔ جس پر ہم دوستوں نے واردات کا ڈرامہ رچانے کی منصوبہ بندی کی، عدنان کو پسٹل لا کر دیا اور پنڈلی کے گوشت میں فائر مار کر جناح ہسپتال لاہور بھجوا دیا

قصور پولیس کے مطابق تھانہ راجہ جنگ پولیس نے مضروب عدنان اور اسکے 03 دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کا کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر اور گھر میں دوستانہ ماحول رکھیں تاکہ ایسے خوفناک حادثات سے بچا جا سکے۔ ڈی پی او آفتاب احمد پھلروان نے رابری معہ ضرر کا ڈرامہ بے نقاب کرنے پر تھانہ راجہ جنگ پولیس کو شاباش دی

مزید پڑھیں : قصور، اوباش نوجوان بے قابو، خواتین کیلئے باہر نکلنا مشکل

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے