لاہور پولیس کے کومبنگ آپریشن 7 ماہ میں 1193 مشتبہ افراد اور 248 اشتہاری ملزمان گرفتار کیے

لاہور (پنجاب پوسٹ)عرس حضرت داتا گنج بخشؒ اور چہلم حضرت امام حسینؑ کے پیش نظر لاہور میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے سرچ اور کومبنگ آپریشنز میں تیزی کر دی گئی ہے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال اب تک شہر بھر میں 2219 سرچ و کومبنگ آپریشنز کیے جا چکے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ان آپریشنز کے دوران ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد گھروں اور 2 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی ہے، جس کا مقصد مشتبہ عناصر کی نشاندہی اور شہر میں امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔

ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ کومبنگ آپریشنز کے نتیجے میں 1193 مشتبہ افراد اور 248 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 55/109 ضابطہ فوجداری کے تحت 353 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے واضح کیا ہے کہ سرچ اور کومبنگ آپریشنز کے دوران قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ قیامِ امن میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور ایسے افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

سی سی پی او لاہور نے سپروائزری افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ فیلڈ میں موجود رہ کر سرچ آپریشنز اور سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں۔ مزید برآں، سرچ آپریشنز کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے انخلاء کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

لاہور پولیس کے مطابق شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے سرچ اور کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھا جائے گا تاکہ مذہبی ایام کے دوران شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے