لاپور (پنجاب پوسٹ) برساتی نالہ بھیٹر اور نالہ ڈیک میں طغیانی کے بعد فیروزوالہ، رانا ٹاؤن پٹھان کالونی ،رچنا ٹاؤن، بھلے ڈسنوال اور بانیوال اور ونڈالہ ناصر خان کے علاقے و دہہات تاحال زیرآب ہیں۔ایم پی اے اشرف رسول اور متعلقہ ادارے سیلاب متاثرین کی مدد و بحالی کے لیے کوشاں ہیں مزید یہ کہ سیلابی ریلیف اور میڈیکل کیمپ قائم کر دئیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فیروزوالہ کے علاقوں سے گزرنے والے برساتی نالوں میں طغیانی کے بعد رانا ٹاؤن، پٹھان کالونی،رچنا ٹاؤن، بھلے بانیوال اور ڈسنوال سمیت ونڈالہ ناصر خاں کے گاؤں دہہات سمیت متعدد علاقے تاحال زیر آب ہیں ۔
سیلاب متاثرین کی مدد و بحالی میں ایم پی اے و چیئرمین لوکل گورنمنٹ اسٹنڈنگ کیمٹی پیر اشرف رسول اور یوتھ رہنما پیر معمر حسنیٰ متعلقہ اداروں کے شانہ بشانہ سیلاب متاثرین کی مدد و بحالی میں پیش پیش ہیں۔ سیلابی ریلیف کیمپ سمیت میڈیکل کیمپ قائم کیے جا رہے ہیں۔ سیلاب متاثرین کو کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی سمیت انکی مدد و بحالی کا کام جاری ہے












