لاہور ( پنجاب پوسٹ)حالیہ مون سون میں فیروز والا میں سیلابی صورتحال کے بعد اسسٹنٹ کمشنر فیروز والا محمد عدیل خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
پنجاب سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ساحل رسول چیمہ کو اسسٹنٹ کمشنر فیروز والا تعینات کردیا گیا۔۔ اسی طرح غلام مصطفیٰ جٹ کو اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں تعینات کردیا گیا۔
مزید پڑھیں : فیروزوالہ سیلاب ، 404 افراد کا محفوظ انخلا، ریسکیو 1122 نے 365 افراد کو ریسکیو بوٹس کے ذریعے ٹرانسپورٹیشن فراہم کی
نوٹیفکیشن کے مطابق سسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا ماریہ جاوید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ محمد انس سعید کو اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا تعینات کردیا گیا۔ حبیبہ بلال کو اسسٹنٹ کمشنر لالیاں تعینات کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : حکومتی دعوے بے بنیاد، فیروزوالہ کی پٹھان کالونی چوتھے روز بھی زیرِ آب، سو سے زائد خاندان محصور
مزید برآں عدیل خان اور ماریہ جاوید کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ میڈیا کے باعث حلقوں میں محمد عدیل خان کے حوالے سے چہ مہ گوئیاں کی جا رہی تھیں کہ وہ حالیہ سیلاب اور بند ٹوٹنے کے معاملے پر حالات کی سنگینی کے باوجود کمشنر لاہور کو سب اچھا ہے کی رپورٹ دے رہے تھے۔














