فیروزوالہ سیلاب ، 404 افراد کا محفوظ انخلا، ریسکیو 1122 نے 365 افراد کو ریسکیو بوٹس کے ذریعے ٹرانسپورٹیشن فراہم کی

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ضلع شیخوپورہ کی جانب سے تحصیل فیروزوالہ کے علاقے پٹھان کالونی اور ملحقہ متاثرہ علاقوں میں ہنگامی امدادی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

اب تک 404 افراد کا محفوظ انخلا (Evacuation) مکمل کیا جا چکا ہے، جبکہ 365 افراد کو ریسکیو بوٹس کے ذریعے ٹرانسپورٹیشن فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ اپنی روزمرہ ضروریاتِ زندگی کی اشیاء محفوظ طریقے سے حاصل کر سکیں۔ متاثرہ افراد کی سہولت کے لیے 13 ریلیف کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔

جاری ریسکیو آپریشن میں 15 ریسکیو بوٹس، 65 ریسکیورز اور 50 ریسکیو اسکاؤٹس مسلسل امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں متاثرہ علاقوں میں 24 گھنٹے ہنگامی خدمات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔

سیفٹی میسیج ،سیلابی پانی، ندی نالوں اور زیرِ آب راستوں کو عبور کرنے سے گریز کریں، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر 1122 پر رابطہ کریں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے