لاہور: 983واں عرسِ داتا گنج بخش، لاکھوں زائرین کے لیے فول پروف انتظامات مکمل

لاہور (پنجاب پوسٹ) 983ویں سالانہ عرسِ حضرت داتا گنج بخشؒ کے سلسلے میں 2 سے 4 اگست تک ہونے والی تقریبات کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ محکمہ اوقاف کے مطابق لاکھوں ملکی و غیر ملکی زائرین کی آمد کے پیشِ نظر سکیورٹی، ٹریفک، پارکنگ، شٹل سروس، صفائی، لنگر اور رہنمائی کے جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔
ڈاکٹر احسان بھٹہ کی خصوصی نگرانی میں جاری تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ داتا دربار پر جاری ترقیاتی کام کے باوجود زائرین کی آسان آمدورفت کے لیے نئے داخلی راستے، متبادل ٹریفک پلان، رہنمائی مراکز اور چار مفت شٹل سروسز کا انتظام کیا گیا ہے، جبکہ خواتین، بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کے لیے بھی خصوصی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔


محفلِ سماع، خصوصی دعاؤں اور دیگر روح پرور تقریبات کی تیاریاں مکمل ہیں، جبکہ اختتامی دعاؤں میں شریک لاکھوں زائرین کی سہولت کے لیے مختلف مقامات پر ایل ای ڈی اسکرینز بھی نصب کی گئی ہیں۔ محکمہ اوقاف کا کہنا ہے کہ عرسِ مبارک کے دوران ہر زائر کو محفوظ، پُرسکون اور باوقار ماحول فراہم کیا جائے گا اور اس روحانی اجتماع کو مثالی، منظم اور یادگار بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے