لاہور (پنجاب پوسٹ) تین بار کے وزیر اعظم نواز شریف کو گورنر پنجاب نے بطور ایم این اے ’’لاہور ہیریٹیج ایریا ریوائیول بورڈ‘‘ کا سربراہ مقرر کردیا۔جس کا سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی ایکٹ 2012 کی دفعہ 8-A کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت تفویض کردہ اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے فوری طور پر “لاہور ہیریٹیج ایریا ریوائیول بورڈ” تشکیل دینے کی منظوری دی ہے، جس کے چیئرمین محمد نواز شریف ہوں گے۔
میاں محمد نواز شریف کی یہ تقرری “پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی ایکٹ 2012ء” کے سیکشن 8-A کے تحت عمل میں لائی گئی ہےوہ اس بورڈ کے سربراہ کی حیثیت سے لاہور کے تاریخی مقامات، پرانی عمارتوں اور نوآبادیاتی دور کے ثقافتی اثاثوں کو ان کی اصل حالت میں بحال کرنے کے منصوبوں کی براہِ راست نگرانی کریں گے۔
















