سیلابی صورتحال میں بہتری، پی ڈی ایم اے کا الرٹ برقرار، کن دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر آ گیا؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں بتدریج کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم بعض مقامات پر اب بھی نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کی ہدایت کی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں کالا باغ اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے۔ کالا باغ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 1 ہزار کیوسک جبکہ تونسہ کے مقام پر 3 لاکھ 85 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تاہم تونسہ بیراج میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

Screenshot 2026 07 28 123459

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے