لاہور (پنجاب پوسٹ) موڑکھنڈا کے علاقے میں ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دریائے راوی میں ڈوبنے والی تین گائے کو بحفاظت بچا لیا۔ یہ واقعہ وڑائچاں گاؤں کے قریب پیش آیا جہاں گائے دریا میں گر گئیں۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم مکمل سامان کے ساتھ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔ اہلکاروں نے گائے کی درست لوکیشن ٹریس کر کے کامیابی سے انہیں زندہ باہر نکال لیا۔
یہ بھی پڑھیں:سیلابی ریل بحران: شیخوپورہ میں ٹریک ڈوب گیا، لاہور–فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل
تینوں گائے کو با حفاظت نکالنے پر مقامی شہریوں نے ریسکیو ٹیم کی کارکردگی کو خوب سراہا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے بھی واٹر ریسکیو ٹیم کی بروقت اور مؤثر کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 نہ صرف انسانی جانوں بلکہ بے زبان جانوروں کے تحفظ کے لیے بھی ہر وقت تیار رہتی ہے۔
یہ بروقت رسپانس ایک بار پھر ریسکیو 1122 کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ثابت ہوا۔
















